مصدق ملک

جب دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کیساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کے ساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بشام میں دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی ترقی کے دشمن غیرملکی باشندوں کو نشانہ بناتے ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کیلئے پاکستان کس نے بھیجا تھا، دنیا پاکستان کو دہشتگردی کے بجائے پاکستان کے نکتہ نظر سے دیکھے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی اور دفاعی پالیسی مستحکم ہونی چاہیے، خطے میں پاکستان کے صرف چین کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ 2013ء تک ملک میں روزانہ دو تین دہشتگرد حملے ہوتے تھے، ہم نے اس کے بعد آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کی صورت 2 جنگیں لڑ کر دہشتگردی کا قلع قمع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پھر پالیسی بدلی کہ دہشتگرد ہمارے بھائی ہیں انہیں موقع دینا چاہیے، آج دہشتگردی کے تمام واقعات پالیسی میں اسی تبدیلی کا نتیجہ ہیں،جب آپ دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کے ساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے