فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کی سخت خلاف ہے۔ فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کی سخت خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر آنا درست نہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، فتح و شکست سیاست کا حصہ ہیں، ہار کے خوف سے جمہوری عمل، انتخابات سے بھاگنا سیاسی جماعتوں کو زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔ ملک کے اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے