یوم پاکستان

یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، شکر پڑیاں میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد (پاک صحافت) یوم پاکستان ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکرپڑیاں پریڈ گراوٴنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا۔ افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔

مرکزی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شریک ہوئے۔

تقریب میں پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ پاکستان آرمی پاک فضائیہ پاکستان نیوی ایف سی پنجاب پولیس سروسز میں خواتین کے خصوصی دستے اور بینڈز نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ ایس ایس جی کے کمانڈوز نے میدان لوٹ لیا اور اپنے روایتی اللہ و اکبر کے نعروں سے حاضریں کا خون گرمایا۔

دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ جدید الخالد ٹینک غوری ون اور غوری ٹو میزائل شاہین میزائل جدید ریڈار سسٹم دفاعی نظام ڈرون کا مارچ پاسٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے