رانا ثناءاللہ

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، ممکن ہے کہ عدم اعتماد لانے میں دیر ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئے گی تو کامیاب ہوگی۔ حکومت کے پاس اس وقت ٹوٹل 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادی ہم سے خود ملاقات کرنے آرہے ہیں، بی اے پی اور ایم کیو ایم سے بھی ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے