خورشید شاہ

خورشید شاہ کا اچانک شہر کےمختلف علاقوں کےدورہ، سرکاری افسران کی دوڑیں لگ گئیں

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر دیا، اچانک دورے کے باعث سرکاری افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ  نے ترقیاتی کاموں اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ، ٹھیکیداروں اور افسران کو ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل استعمال نہ کرنے پر کارروائی کا انتباہ بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی شہر کے دورے کرنا شروع کردیئے ہیں بدھ کے روز بھی وہ اچانک شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکل پڑے جس کی اطلاع ملتے ہی مختلف محکموں کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ضلع سکھر کے دورے کے دوران خورشید نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں ،شہریوں کی اس حوالے سے شکایات کا ازالہ کریں ورنہ ان کے ساتھ بھی رعایت نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، یہ عوام کے ساتھ میری کمٹمٹ ہی ہے کہ میں آج دوبارہ ان کے درمیان ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے