بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ سلیکٹڈ کے لئے سونامی ثابت ہوگا۔ بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) بلاول بھٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی لانگ مارچ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے لئے سونامی ثابت ہوگا اور پوری حکومت کو بہاکر لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ جاری ہے۔ عوامی مارچ کا آغاز آئی بی اے سکھر سے ہوگا، جہاں سے مارچ گھوٹکی سے ہوتا ہوا رحیم یار خان پہنچے گا، بلاول بھٹو زرداری آج پہلا خطاب گھوٹکی میں کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مارچ میں شریک جیالوں کا جوش و جذبہ عروج پر اور حوصلے بلند ہیں، غریبوں کی زندگی اجیرن بنانے والے عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے مارے پنجاب کے عوام لانگ مارچ میں شمولیت کے لئے بے تاب ہیں، پنجاب کے عوام کٹھ پتلی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، سرائیکی وسیب کے عوام سیلیکٹڈ کو گھر بھیجنے کے لئے باہر نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے