مفتی عبدالشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی  گاڑی اور اس میں سوار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے