شیری رحمان

پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھرپور تیار ہے، جب سب الیکشن کے التوا کی بات کرتے تھے تو پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے انعقاد کی بات کرتی تھی، پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی بلکہ اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، قرارداد پر ہمارے دستخط بھی نہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے میدان میں صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی سرگرم عمل نظر آئی ہے، ہمارا شروع دن سے مؤقف سب کے سامنے ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سب سے زیادہ جلسے کیے اور الیکشن کے لیے سرگرم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش کی گئی، پیپلزپارٹی نے قرارداد کی حمایت نہیں کی بلکہ سینیٹ سے پاس کی گئی اس قرار داد پر پیپلز پارٹی کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

جو آج یہ کہہ رہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں تو ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوئی ہے۔ سب نے دیکھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی ملک میں الیکشن ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے