صدر مملکت

پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرا کے رہے گا، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان مضبوط قوم ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرا کے رہے گا۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستان کا کوئی شخص چین سے نہیں بیٹھے گا، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی سطح پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آزادی کے اصولوں کو پامال کیا، بھارت خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہو چکے ہیں،  جس پر مقبوضہ کشمیر کے حق  میں  دفتر خارجہ ے ریلی نکالی گئی۔  اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ  1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،  فواد چوہدری اور شیخ رشید سمیت متعدد وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع پرصدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، کشمیری بھائیو! ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اظہارِ یک جہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننا تھا۔ اقوامِ متحدہ نے کشمیریوں سے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا، آزاد کشمیر میں میڈیا آزاد ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو نہیں جانے دیا جاتا۔ بھارت نے ڈوگرہ راج کی طرح پامالیوں کا سلسلہ جاری رکھا، اقوام متحدہ نے ہمارے کشمیری بھائی بہنوں سے حقِ خود ارادیت کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے