راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی میدان میں اکیلی نکلی ہے، لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی میدان میں اکیلی نکلی ہے، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ بلاول نے کہا عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ27 فروری کو کراچی سے نکلے گا۔

تفصیلات کےمطابق پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے حکومت 5 سال پورے کرے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو 3 سال کا وقت دیا۔مہنگائی اور بے روزگاری سے ملکی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے مدت پوری کرنی ہے توعوام کی مشکلات دور کرنی ہونگی۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت عوام کے پاس کس منہ سے ووٹ لینے جائے گی؟ بہت سےارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، اگر حکومت کو مدت پوری کرنی ہے تو سمت درست کرلے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے