ٹوئٹر

ٹوئڑ کی جانب سے ٹوئٹر فلاک (ایک وقت میں مخصوص لوگوں کو ٹویٹ بھیجنے) فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جسے فلوک یا جُھنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین منتخب رابطوں، قریبی دوست، کاروباری حلقوں کو منتخب کرکے مخصوص ٹویٹس بھیج سکیں گے۔ یاد رہے کہ اسے عین کمیونٹی آپشن بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بعض صارفین کو یہ آپشن حاصل ہوچکا ہے۔ اس کی بدولت آپ کی ٹویٹس عوامی ہونے کی بجائے پرائیوٹ بھیجی جاسکتی ہیں۔یادر ہے کہ اس کے لیے فلاک آپشن دبانا ہوگا اور اس میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنا ہوگا اور اسے کوئی عنوان دینا ہوگا۔ اس طرح جب جب آپ ٹویٹ کرکے اس نام کے مجموعے پر کلک کریں گے تو تمام کانٹیکٹس تک ٹویٹس پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ کاروباری اداروں اور دیگر گروہوں کے لیے ایک مفید آپشن ہوسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک فلاک میں ایک وقت میں 150 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے مختلف پوسٹنگ آپشن بھی شامل ہوں گے۔ اس طرح یہ پرائیوٹ ٹویٹ خاص علامت کے ساتھ ہرمنتخب شخص تک پہنچ جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ٹویٹر ریپلائی کنٹرول آپشن جیسا ہے جسے 2020 میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے