پاکستان اور ایران نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

پاکستان اور ایران نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے، دونوں مسلمان ممالک ‌نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں، پاکستان اور ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے اور نہ ہی اسرائیل کو ایک جائز حکومت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے پارلیمانی گروپ برائے القدس کے زیر اہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ عباس گولرو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کی دوستی کی تجاوز کو مسترد کرتا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف اصولی اور ٹھوس ہے، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا چاہے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیں مگر اس کے باوجود پاکستان فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطینی کی حمایت اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے فیصلے پرقائم رہے گا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے حوالے سے غلط پالیسی اپنائی، نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن ٹرمپ کی غلطیوں کی اصلاح کریں‌۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار عباس گولرو نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا پابند ہے، ہم کسی دبائو یا بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں‌گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ایک جعلی اور غاصب ملک سمجھتے ہیں جسے تسلیم کرنا مسلم امہ کے ساتھ خیانت ہے اور ایران کا ہمیشہ سے واضح موقف رہا ہے کہ وہ قبلہ اول اور فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھے گا اور کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جاپانی

جاپانی انتخابی امیدوار: میرے ملک کے لوگ ایک آزاد ایٹمی ڈیٹرنٹ بنانے کی تجویز دے سکتے ہیں

پاک صحافت جاپان کے ڈیجیٹل وزیر تارو کونو اور اس ملک کے وزیر اعظم فومیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے