مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف سے مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف سے مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان قابل بھروسہ آدمی نہیں ہیں اس لیے ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جاسکتے، جو جماعتیں عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہیں جا کر کریں، میری جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوتے ہیں لیکن یہ بھی تو دیکھنا چاہیے کہ جن سے مذاکرات ہوں وہ خود کتنے سنجیدہ ہیں؟، ماضی میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟، ہم تو عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے