اسحاق ڈار

بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ حکومت نے 6 ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگی کی، ہم بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا تھا، موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی۔ نواز شریف کو سعودی حکومت کا پروٹوکول پاکستان سے بے پناہ محبت کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے