بلاول بھٹو

عمران خان ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔  خیال رہے کہ انہوں حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کےعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے