ریلوے

پاکستان ریلوے کی پشاور سے کراچی جانے والے مسافروں کو بڑی خوشخبری

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس ٹرین بحال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام ایکسپریس کینٹ ریلوے سٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹرین 360 مسافروں کو لے کر 35 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس میں 1500 مسافروں کی گنجائش ہے اور کرایہ 4 ہزار روپے فی مسافر مقرر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس سروس اگست 2022 میں سیلاب کے باعث بند کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے