ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی نے گالم گلوچ، بدتمیزی اور بداخلاقی کی سیاست کی بنیاد ڈالی، ناصرشاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے گالم گلوچ، بدتمیزی اور بداخلاقی کی سیاست کی بنیاد ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف  زرداری نے فواد چوہدری کو پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کراچی میں آکر سندھ حکومت کو بُرا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔  ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری زرداری ہاؤس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے، اب زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ فواد چوہدری اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے، اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چوہدری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا، نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے۔اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی اور کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے