رانا ثناءاللہ

پیپلزپارٹی اپنی سیاسی ساخت بہتر اور ہماری خراب کر رہی۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاسی ساخت بہتر اور ہماری خراب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادی گورنمنٹ میں شامل تو ہو رہی مگر ان میں ایک مضبوط رائے ہے کہ حکومت نہ لی جائے۔ پیپلز پارٹی حکومت سازی میں کسی مجبوری کے تحت آ بھی جائے تو وہ مخلص نہیں ہوگی اور مطلوبہ سپورٹ ہمیں نہیں دے گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بیانات سے اپنی سیاسی ساخت مضبوط اور ہماری ساخت کو داغ دار اور تباہ کر رہے ہیں۔ ہم ریاست کے مفاد میں قربانی دینے کو تیار ہوئے ہیں مگر ایسے حالات میں ہماری قربانی ضائع چلی جائے گی۔ بلاول کے بیانات کا نوٹس پارٹی لیڈر شپ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے