شبیر

پاکستان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

پاک صحافت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے گجرات میں منعقدہ نزول قرآن یوم پاکستان کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم کو آزادی جیسی عظیم نعمت پاک سرزمین کی صورت میں عطا کی ہے، بس ہم سب کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور مل کر مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: بعض ظالم ریاستیں مظلوموں پر اپنا ظلم جاری رکھے ہوئے ہیں، ان مظلوموں کی حمایت میں پاکستان کے اندر جمعۃ الوداع کو جس انداز میں پاکستانی عوام نے مظلوموں کی حمایت میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر صدائے احتجاج بلند کیا ہم تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: میں گجرات کے تمام صحافی برادران کی محبتوں کا ممنون و مشکور ہوں۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے