بلوچستان کابینہ

بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل، پہلے مرحلے میں 5 اراکین نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل پاگئی، پہلے مرحلے میں 5 اراکین نے حلف اٹھا لیا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی، سابق اراکین اسمبلی آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر اعلی سول افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی نگران کابینہ میں شامل 5 اراکین نے حلف اٹھا لیا جبکہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔

پہلے مرحلے میں حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے اراکین کو جلد محکمے الاٹ کر دیے جائیں گے جبکہ نگران وزیراعلی بلوچستان نے تین مشیر مقرر کردیے ہیں۔

شانیہ خان کو مشیر برائے سوشل ویلفئیر و ترقی خواتین مقرر کیا گیا ہے، دانش لانگو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ایری گیشن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ عمیر محمد حسنی وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے