مریم اورنگزیب

حکومت پر جتنی مرضی تنقید کریں لیکن ریاست پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئیے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پر جتنی چاہیں تنقید کریں لیکن ریاست کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ اقتدار کے لئے ملکی اداروں اور ریاست کے خلاف مہم جوئی قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب سے جب ادارے اور الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو انہیں گالی دے دیتے ہیں، آئین کی حفاظت کے لئے جب عدالتیں کھلیں تو خان صاحب آپ انہیں گالیاں دیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عقل کے ناخن لیں اور اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں، اگلے الیکشن میں عمران خان کی جو ہار ہوگی وہ ہار پہن کر عوام کے سامنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سولہ سال سے ملک کے سابق وزرائے اعظم کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے رہے، کنٹینرز پر چڑھ پر پولیس والوں کے خلاف سر پھاڑے اور سول نافرمانی تحریک کی کال دیتے رہے اور اقتدار میں آکر خان صاحب نے مخالفین پر الزام لگا کر سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے