منظور وسان

حکومت کے لئے اگلے تین ماہ کیسے رہیں گے؟ منظور وسان نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پی ٹی آئی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگلے تین ماہ حکومت کے لئے بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، تاہم ابھی حالات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ آنے والے تین مہینوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے، کیوں کہ اس بار گڑبڑ کچھ زیادہ ہے۔ حالات کچھ زیادہ خراب نظر آرہے ہیں۔ منظور وسان کے مطابق اگلے تین ماہ میں حکومت یا اپوزیشن کے لیے ایسی کوئی راہ نکل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران  پی پی رہنما منظور حسین وسان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مائنس ون بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا ہوا ہے ایک ہی مدت میں دو دو وزیر اعظم رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے اسی پارٹی میں سے دوسرا وزیر اعظم ہو یا ہوسکتا ہے کہ الیکشن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے