شہباز شریف آصف زرداری

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی محسن نقوی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا، شہباز شریف نے آصف زرداری کو مشترکہ حکومت سازی کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان مل کر حکومت سازی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور آئندہ ملاقات میں معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول لاہور میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے