مراد علی شاہ

امام حسینؑ کی شہادت حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب کی عظیم قربانی کو یادکرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ کی شہادت حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے موقع پر کراچی میں ماتمی جلوس کا فضائی معائنہ کیا اور جلوس کی سکیوریٹی کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ سے لے کر کھارادر تک جلوس کا فضائی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کے حوالے سے لگائے گئی تنصیبات کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فضائی دورے کے دوران دیگر علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کا بھی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فضائی معائنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ آئی جی آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈوائزر مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے