نماز جنازہ

بونیر میں گزشتہ روز شہید پاک فوج کے جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) بونیر میں گزشتہ روز شہید پاک فوج کے جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں 13 اپریل 2024 (ہفتہ) کو دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے راولپنڈی کے رہائشی 35 سالہ لانس حولدار مدثر محمود، اور پونچھ آزاد کشمیر کے رہائشی 27 سالہ لانس نائیک حسیب جاوید آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے