پیپلزپارٹی اے این پی

پیپلزپارٹی اور اے این پی کیجانب سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) پی ڈی ایم سے علحیدگی اور گزشتہ روز دونوں جماعتوں سے معافی مانگنے کے مطالبے کے بعد اس بات کا امکان مضبوط ہوگیا ہے کہ اب پیپلزپارٹی اور اے این پی نیا سیاسی اتحاد بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سیاسی اتحاد سے متعلق پی پی اور اے این پی قائدین میں اہم پیشرفت آج متوقع ہے۔ بلاول بھٹو اور ایمل ولی کے مابین نئے سیاسی اتحاد پر اصولی اتفاق ہوچکا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج وفد کے ہمراہ چارسدہ کا دورہ کریں گے، جہاں بلاول بھٹو بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اے این پی قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اے این پی قیادت کے مابین اہم ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور اے این پی کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے