رانا ثناءاللہ

امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، کسی کو بھی فساد اور شرانگیزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز انتخابی حلقوں میں تعینات ہیں، انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ رینجرز، ایف سی کے علاوہ پاک فوج بھی بطور کوئیک رسپانس فورس خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام قانون نافذ کرنے والےادارے پوری طرح چوکس ہیں، ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں اسلحہ کی نمائش، ساتھ رکھنے پر پابندی ہے، وزارت داخلہ میں قائم مانیٹرنگ سیل حلقوں میں سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے