شاہد خاقان

حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات کو متنازع بنایا جائے، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے دھاندلی کرنا چاہتی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات کو متنازع بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت اور وزراء سے گزارش ہے کہ آئین کی شق 218-219 کو پڑھ لیں، 80 فیصد دھاندلی انتخابات سے قبل ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب بھی تقریر کرتے ہیں یا تو وہ الزام لگاتے ہیں یا دھمکیاں دیتے ہیں، حکومت کو معلوم ہو گیا ہے کہ وہ دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا نظام بدلنے کا حق آئینی ترمیم کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹرز فہرستیں الیکشن کمیشن کی ملکیت ہیں، عوام کی رائے کا احترام کیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے