مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی حکومت جھوٹے بیانات اور وعدوں پر قائم ہے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت شروع دن سے ہی جھوٹے بیانات اور وعدوں پر قائم ہے جس دن جھوٹ بولنا بند کیا اسی دن حکومت ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ملک بھر میں کرپشن اور نااہلی کا بازار گرم ہے جبکہ دوسری جانب گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرکے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ گیس کی بندش سے ملک کی برآمدات اور ٹیکس پر بہت فرق پڑے گا۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی پوری صنعت آج بند ہے اور گیس نہیں مل رہی ہے۔ جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا۔ سب سے سستی بجلی کوئلے سے بنتی ہے جو نواز شریف کے دور میں پلانٹ لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹرمینل لگانے پر مجھے اور شاہد خاقان کو جیل میں ڈالا گیا وہ آج آپ 2 دن بند نہیں کر سکتے۔ اگر ہم نے ٹرمینل غلط لگایا تھا تو پھر آج آپ کیوں بند نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے