طاہرہ اورنگزیب

وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان ہیں یا کوئی اور؟ طاہرہ اورنگزیب کا سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) طاہرہ اورنگزیب نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعظم ہاوس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان خود ہی ہیں یا کسی اور کو یہ منصب سونپ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ سائیکل پر وزیراعظم ہاوس جائیں گے اور کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے۔ لیکن اب تو ان کا ہیلی کاپٹر روزانہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس میں قائم یونیورسٹی میں اترتا ہے۔

رہنما ن لیگ طاہرہ اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاوس کا خرچہ صفر ہوچکا ہے تو بجٹ میں اس کے لئے اتنے بڑی رقم کیوں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ سے کتنے پیسے لے کر آئے ہیں؟ وزیر اعظم کی اے ٹی ایمز کو این آر او کیوں اور کیسے دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے