آگ

دہلی کے روہنگیا مسلم کیمپ میں آگ، سینکڑوں بے گھر، واقعہ دوسری بار پیش آیا

نئی دہلی {پاک صحافت} دہلی کے مدن پور خادر کے علاقے میں روہنگیا مسلم کیمپ میں زبردست آگ لگنے کے بعد سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا گیا۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ، روہنگیا مسلمانوں کے ایک پناہ گزین کیمپ کو زبردست آگ نے تباہ کردیا ، سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔

دارالحکومت دہلی کے جنوبی حصے میں مدن پور خادر کے علاقے میں ہفتہ کی شب ساڑھے گیارہ بجے یہ آگ لگی اور تیزی سے پورے کیمپ میں پھیل گئی اور 55 خستہ حال جھونپڑیوں کو راکھ بنا دیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

غور طلب ہے کہ 2018 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے۔

دہلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے آگ پر قابو پانے کے لئے 15 فائر ٹینڈرز کا استعمال کیا اور آگ کو قابو کرنے میں 6 گھنٹے لگے۔

اس کیمپ میں موجود صوفیہ خاتون نے بتایا کہ جب آگ لگ گئی تو وہ اپنی معذور ماں اور بچے کے ساتھ اپنی جھونپڑی میں سو رہی تھی۔ آگ خالی جھونپڑی سے پھیلنا شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے