پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے اغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے انے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بڑھی ہے۔ یکم جنوری سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جب کہ روپے کی قدر میں تین روپے کی بہتری آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں 3.29 اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی تو پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 261.84 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے