ریلی

کراچی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ’یکجہتی فلسطین‘ ریلی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آج کراچی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور جوانوں کے قتل عام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، جس میں سیاسی قائدین، وکلاء اور فنکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی طارق روڈ چورنگی سے ریلی کا آغاز ہوا۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حق میں کراچی نے توانا آواز بلند کی ہے، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی اسرائیلی جبر کے خلاف ہم آواز ہیں۔ اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو مظالم سہتے 76 برس بیت گئے، فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن ہر سال 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے