رضا ربانی

آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پاکستان کی معاشی خودمختاری چھین لی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی پالیسیوں اور عالمی مالیاتی ادارے سے کئے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نئی شرائط نے پاکستان کی معاشی خودمختاری چھین لی ہے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اب خارجہ، معاشی، قومی سلامتی کی پالیسی کی ترجیحات مغربی سامراج ڈکٹیٹ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری سلب کرلی، اس معاملے میں پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجے میں اب پٹرولیم لیوی 4 روپے فی لیٹر بڑھائی جائے گی، تیل، گیس کی قیمتیں اور ٹیکس بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط سے ملک میں غربت اور خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگا اور منی بجٹ غریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کے لوگ یہ سوال کررہے ہیں کہ ریاست پاکستان کو کون چلا رہا ہے؟ حکمران اشرافیہ بین الاقوامی سامراج کے غلام بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے