اویس شاہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملے کے مترادف ہے۔ اویس شاہ

کراچی (پاک صحافت) اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے خودکش حملے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت بڑھنا اور روپیہ نیچے گرانہ ہی اس حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ 160 روپے تک پیٹرول اور پھر بجلی مزید مہنگی، گیس غائب یہ ہے اصل تبدیلی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عوام پر جمع اور ضرب کا فارمولا نہ لگائیں، کرائے کے ترجمان بین القوامی مارکیٹ کے بجائے کچھ اپنی حکمت عملی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کا سلسلہ رکتا نہیں اور یہ مہنگائی میں اضافے کا کوئی کام نہیں رکنے دیتے ہیں۔ عوام پر رحم کھائیں ان سے زندہ رہنے کا حق نہ چھینے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے