افغان تارکین

عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی، فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا، فیز تھری میں افغان پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد غیرقانونی غیرملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے