مصطفی کمال

نااہل حکومت نے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے غربت نہیں بلکہ ملک بھر میں غریبوں کو مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے، عوام کا معاشی قتل بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے۔ جبکہ اپنی نااہلی و نالائقی کا ملبہ عوام پر ڈال رہی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول، بجلی، اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ پس گیا ہے، عوام کو حکمرانوں سے خیر کی امید اب ختم ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے عوام کی جان چھڑانا واجب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے