آصف زرداری

آصف زرداری کا جیالوں کو سلام، کراچی والوں کا شکریہ

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری نے این اے 249 کراچی میں پی پی کی کامیابی پر جیالوں کو سلام جبکہ کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ دے کر اعتماد کا ثبوت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے حلقہ این اے 249 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کا شکریہ اور ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں اور پیپلزپارٹی کے عہدے دار آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے