مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کھڑے ہو کر جب موت کا پیغام دے اس کے بعد ہر شریف شہری کو خطرہ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کھڑے ہو کر جب موت کا پیغام دے اس کے بعد ہر شریف شہری کو خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے  اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری میری بندوق کے نشانے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں، ملک کا وزیر اعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ آنے سے روکنا عمران خان سمیت کسی کا اختیار نہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ جو بات وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں، ہم بالکل اپنے ارکان اور ان کو چھوڑ کر ووٹ دینے والے ارکان کی حفاظت کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے والے پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے، اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے