مراد علی شاہ

پیرپگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا۔ مراد علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیر پگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا، پریس کانفرنس پر افسوس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنانے جارہی ہے، یہ الیکشن آسان نہیں تھے، لوگوں کا خیال ہے کہ سندھ میں آسانی سے الیکشن ہوئے، سندھ میں ہم پانچ سال سے الیکشن کی تیاری کررہے تھے۔ کورونا کے دور میں اور سیلاب کی صورتحال میں ہم نے کام کیا، پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز جی ڈی اے کی پریس کانفرنس پر افسوس ہوا، میرے پیرپگارا سے ذاتی تعلقات ہے، پیر پگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیرپگارا صاحب پوری حقیقت معلوم کرلیتے تو اچھا ہوتا، جی ڈی اے نے پیرپگاڑا سے جھوٹ بولا، پیرپگارا کو زمینی حقائق نہیں بتائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 80 فیصد سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، 10 سیٹیں مانگنے کا آپ کا حق نہیں بنتا، ہم چاہتے ہیں سب کے ساتھ مل کر کام کریں، پیرپگارا اپنے دوست تبدیل کرلیں۔ ایم کیو ایم کو اپنا مزاج تھوڑا بدلنا ہوگا، ایم کیو ایم رہنماؤں کی زبان نامناسب تھی، ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن لڑنے پر تیار نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے