حمزہ شہباز

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کردی۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کردی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین پر بہتان تراشی، جھوٹے کیسز اور گالم گلوچ کرنے والا آج اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ جج ہمایوں دلاور کو جراتمندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے بار بار مواقع فراہم کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اپنا دفاع کرنے سے بھاگتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے