عثمان انور

پولیٹیکل پارٹی کیخلاف نہیں مسلح جتھے کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹی کے خلاف نہیں مسلح جتھے کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ تمام واقعات کی جیو فینسنگ کی ہے، گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس پر حملہ خطرناک تھا، سیف سٹی کیمروں میں تمام ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے، گرفتاری کے وارنٹ کی تکمیل کے لیے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہنگامہ آرائی کی گئی، اب تک 3200 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے کیمرے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لگائے گئے، شرپسندوں نے سیف سٹی کے کیمروں کو بھی آگ لگائی، کوئی کسی سرکاری عمارت میں گھسنے کی کوشش کرے گا تو جو قانون میں لکھا ہے وہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند ہمارے مس گائیڈڈ لوگوں، خواتین کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کریں یا جلاؤ گھیراؤ کریں تو ایسے میں پولیس کا گولی چلانا بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے