شاہد خاقان

شاہ خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا، ایک سینیئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا ہے، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، میں نے 100 تفتیشیں بھگتی ہیں، ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے، ہم روئے دھوئے نہیں۔ آج عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے،  بدنصیی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے