فلم مولا جٹ

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘برصغیر کی سب سے کامیاب ترین فلم

لاہور (پاک صحافت) ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ باکس آفس پر برصغیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی۔ خیال رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے نہ صرف قومی سطح پر فلمی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر شاندار پذیرائی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابقیہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کمانے کے بعد، 4 ماہ میں برطانیہ اور آئرلینڈ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اب تک کی برصغیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے برطانیہ میں اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے میں 44,149 پاؤنڈز کمائے، جس کے بعد فلم کا برطانوی باکس آفس پر بزنس تقریباً 1.3ملین پاؤنڈز تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ دیگر فلموں کی طرح بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بھی ناظرین کی تعداد میں کمی دیکھی لیکن کمی اتنی نمایاں نہیں تھی۔فلم کی ریلیز کے دن سے لے کر اب تک،’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ناظرین کی تعداد میں کمی آنے کے بعد اب ناظرین کی تعداد صرف 54.6 فیصد رہ گئی ہے۔لیکن’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ناظرین کی تعداد میں یہ کمی اس کے دیگر حریفوں کے مقابلے میں کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے