احسن اقبال

عمران نیازی کو منفی سیاست کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کو مسلسل انتشار اور انارکی کی طرف لے جانے کے بدلے عمران نیازی کو منفی سیاست کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی افسروں کی فیملی مارچ میں شریک ہوںگی، یہ بول کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جھوٹی خبروں سے معاشرے میں انارکی پھیلائی جاتی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان بد اعتمادی بڑھائی جاتی ہے۔ قومی اداروں کو متنازع بناکر ان کا کردار ختم کیا جاتا ہے۔ عمران نیازی کو منفی سیاست کو نوبل انعام ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد کی سڑکوں پر عمران نیازی نے فسادی سیاست پیش کی۔ عمران خان ساتھیوں کو آنسو گیس میں چھوڑ کر بنی گالا چلے گئے۔ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے پارہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے