رانا ثناءاللہ

پوری سنجیدگی کیساتھ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری سنجیدگی کے ساتھ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آج وفاقی وزراء شازیہ مری، اعظم نذیر تارڑ اور آغا حسن کے ہمراہ اپنے ماوں بہنوں سے ملنے کوئٹہ آیا اور لاپتہ افراد کا دکھ سنا۔ دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین نے 40 دن سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی جماعتیں حکومتی کمیٹی کی مدد کریں، حکومت کی کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین واپس دھرنے میں نہ آئے۔ لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، لاپتہ افراد کے نمائندہ وفد کو اسلام آباد بھی بلائیں گے جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایسا نہیں جس طرح بتایا جاتا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی حکومت کا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے