خرم دستگیر

پاکستان میں نئے بجلی گھر مقامی ذرائع پر مبنی ہوں گے۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے بجلی گھر مقامی ذرائع پر مبنی ہوں گے، حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی توجہ اندرون ملک دستیاب ذرائع ہائیڈل، سولر، تھر کول، ہوا اور نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار پر مرکوز ہے۔ وزیر توانائی نے توانائی کی اس مشکل صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ تلاش کرنے کے لیے بروقت تحقیقی اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آہنی برادر چین واحد ملک تھا جو 2013 میں اس وقت آگے آیا جب پاکستان اپنی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا سامنا کررہا تھا، پاکستان کے لئے مشکل وقت میں ملٹی بلین فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک معاشی ترقی کے لیے ایک قابل ذکر چیز تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ رپورٹ اسی شراکت داری کا تسلسل ہے جو معاشی ڈومین سے آگے فکری شراکت تک پھیلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے