پنجاب میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دی گئی ہیں، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے لیے جدید آلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال و دیگر اضلاع کو دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے