آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج

دبئی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پی پی پی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو کافی سال سے کمر میں درد کی شکایت رہی ہے، ان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، معالجین نے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ آصف زرداری چند ہفتے دبئی میں ہی اپنی رہائش گاہ پر آرام کریں گے۔ معالج نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث انہوں نے اپنی سیاسی ملاقاتوں اور نشستوں کو بھی معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے