افغان

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 مارچ سے 3 اپریل کے دوران مزید 6667 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے۔ گزشتہ برس شروع کی جانے والی کارروائیوں کے بعد سے اب تک پاکستان سے واپس جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہے۔

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران وطن واپس جانے والے افغان باشندے 254 خاندانوں کی شکل میں تھے جن کے لیے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے